چین، جاپان ،جنوبی کوریا کا علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے ، چینی وزیر تجارت

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا 13واں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق چین کی وزیرتجارت وانگ وین تا، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی وزیرتجارت وانگ وین تا نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چین اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور اعلی سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :