برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس کر رہ گیا

جمعہ 4 جولائی 2025 13:10

برطانوی جیٹ ایف 35 طیارہ سترہ دنوں سے کیرالہ میں پر اسرار طور پر پھنس ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) برطانیہ کا ایف 35 جیٹ طیارہ بھارت کے ساحلی اور سیاحتی شہر کیرالہ میں غیر متوقع ایک سیاحتی سٹار بن گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طیارہ ایک ہنگامی لینڈنگ کے بعد یہاں پھنس کر رہ گیا تاہم بعد ازاں ضروری مرمت کرکے اسے گرانڈ کر دیا گیا تھا اور اب دوہفتے سے زائد دن گذرنے کے بعد بھی گراونڈ ہوا پڑا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایک ٹیم برطانیہ سے آرہی ہے جو اس کی مرمت اور روانگی وغیرہ کے امور کو دیکھے گی۔