مڈل ایسٹ اسٹڈیز ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا ہارورڈ کی جانب سے سکالرز کو ہٹانے پر اظہارتشویش

ڈوج نے یو ایس ایڈ ختم کرکے ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی، امریکی جج

بدھ 2 اپریل 2025 17:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)مڈل ایسٹ اسٹڈیز ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (میسا)نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط لکھا ہے جس میں یونیورسٹی کے سینٹر فار مڈل ایسٹرن اسٹڈیز کے ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن شائع ہونے والے خط میں، میسا نے کہا ہے کہ کمال کیفداراور روزی بشیر کو یہ کہ کر ان کے عہدوں سے برخاست کر دیا گیا کہ وہ سی ایم ای ایس کے زیر اہتمام فلسطین سے متعلق ہونے والے پروگراموں میں مبینہ توازن کو برقرار میں ناکام رہے ہیں ۔

میسا نے کہا کہ وہ ان برطرفیوں کو یونیورسٹی گورننس کے اصولوں اور مناسب عمل کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹی کے اہلکاروں کے خلاف غیر ضروری اور بلا جواز سیاسی مداخلت کا مظہر ہیں۔ایسوسی ایشن نے ہارورڈ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہارورڈ کمیونٹی کے تمام ممبران کے لیے آزادی اظہار رائیکے لیے یونیورسٹی کے عزم کی مضبوطی سے تصدیق کرے، اور اس کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں پر حکومتی اور سیاسی دبا کو مسترد کرے، اور اسرائیل۔فلسطین تنازعہ پر کھلی بحث کرنے دی جائے۔

متعلقہ عنوان :