ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنزپروفیسر آصف بشیر نے عید الفطر ہسپتال میں مریضوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ منائی

بدھ 2 اپریل 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے انتظامی ڈاکٹرز کے ہمراہ عید الفطر کی خوشیاں مریضوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

عید کے روز پروفیسر آصف بشیر نے ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں،جن افراد کا نصب العین دکھی انسانیت کی بھلائی اور رب کریم کی رضا کا حصول ہو وہ عزت اور تکریم کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔

پروفیسر آصف بشیر نے مریضوں میں عید گفٹس تقسیم کیے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر ادارے پنز میں مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ای ڈی پنز کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں صرف پنجاب سے ہی نہیں بلکہ دوسرے صوبوں سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں ،وزیراعلی کی ہدایت پر مریضوں کو علاج کی تمام سہولیات مفت دستیاب ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر عدنان،ڈاکٹر اسد شاہ و دیگر انتظامی ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :