عیدالفطر ،51 ہزار سے زائد سیاحوں کی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات آمد

بدھ 2 اپریل 2025 19:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) امسال عیدالفطر کے موقع پرسات غیرملکی سیاحوں سمیت ملک بھرسے ہزاروں کی تعداد میں سیاح خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میںمختلف سیاحتی و تفریحی مقامات پر پہنچ گئے جبکہ مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔عید الفطر کے صرف ابتدائی دو دنوں میں مجموعی طورپر872 51 سیاحوں نے ان خوبصورت اور سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق امسا ل عیدالفطر کے موقع پر سب سے زیادہ وادی ناران /کاغان میں 28112‘ گلیات میں 17000‘ وادی کالاش / گرم چشمہ (چترال)میں سات غیرملکیوں سمیت 3633 اوروادی کمراٹ (دیر) میں 3100جبکہ چترال کے بونی اور مستوج میں صرف 27 سیاح پہنچ گئے جبکہ مزیدسیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے۔اتھارٹی کے مطابق ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے بحال ہے۔

متعلقہ عنوان :