۹نوشہرہ نظام پور خیرآباد مین روڈ پر کاہی کے مقام پر خوجہ سراء ں کی فلائنگ کوچ کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش

؁فلائنگ کوچ نہ روکنے پر مسلح راہزنوں نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے ایک خواجہ سراء شگفتہ عرف ماسٹر موقعہ پر جابحق، ایک زخمی ہوگیا

بدھ 2 اپریل 2025 21:00

۲نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)نوشہرہ نظام پور خیرآباد مین روڈ پر کاہی کے مقام پر خوجہ سراء ں کی فلائنگ کوچ کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش۔فلائنگ کوچ نہ روکنے پر مسلح راہزنوں نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے ایک خواجہ سراء شگفتہ عرف ماسٹر موقعہ پر جابحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فلائنگ کوچ نمبر RPT-8775کے ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلائنگ کوچ پولیس چوکی صابرآباد کے سامنے لاکر کھڑی کردی۔

خواجہ سرائیوں کا فلائنگ کوچ لوٹنے اور خواجہ سراء شگفتہ کے قتل کے خلاف خیرآباد نظام پور روڈ بلاک کردی شدید نعرہ بازی۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر خواجہ سرائوں کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ کھولوادی۔مقتول خواجہ سراء شگفتہ عرف ماسٹر کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول خواجہ سراء شگفتہ عرف ماسٹر کی نعیش تدفین کے لیے سوات منتقل کردی گئی۔

تھانہ نظام پور میں زخمی خواجہ سراء زبیر عرف نینا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ زیردفعہPPC 302-324-427/34 درج کرلیاگیا۔مدعی مقدمہ زبیر عرف نینا کے مطابق وہ نظام پور گجوخیل میں احمد علی کے موسیقی کے پروگرام میں شریک تھے اعلیٰ صبح واپس فلائنگ کوچ پر نوشہرہ آرہے تھے کہ ماہی کے مقام پر 125موٹرسائکل پر سوار چار نقاب پوشوں نے گن پوائنٹ پر ہماری فلائنگ کوچ کا راستہ روکنے کی کوشش کی مگر فلائنگ کوچ ڈرائیور نے فلائنگ کوچ تیزی سے بھکادی جس پر ملزمان نے فلائنگ کوچ پر پھچے سے فائرنگ کردی۔خواجہ سراء شگفتہ فلائنگ کوچ کی پھچے والی سیٹ پر بھڑی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گئے۔