ٹرمپ انتظامیہ نے 2 سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کردئیے

جمعرات 3 اپریل 2025 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)امریکی حکومت نے نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے دو سعودی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت دو طلبہ ملک چھوڑنے پر مجبور، نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی حکومت سے ویزا منسوخی پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے طلبہ کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی کا کہناتھا کہ متاثرہ طلبہ اپنی تعلیم بیرون ملک آن لائن سے مکمل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :