امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائیں گے،چین

جمعرات 3 اپریل 2025 12:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے جوابی ٹیرف کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کو کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ ٹیرف میں اضافہ امریکا کے اپنے مسائل حل نہیں کر سکتا ، یہ امریکی مفادات کو نقصان اور عالمی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کرے اور اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز اپنے تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :