تعطیلات کے بعد فیصل آباد چیمبرکے دفاتر دوبارہ کھل گئے، اوقات کار معمول کے مطابق صبح 9سے شام 5بجے تک ہوں گے

جمعرات 3 اپریل 2025 12:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) عید کی تعطیلات کے بعدجمعرات سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دفاتر دوبارہ کھل گئے جس کے دفتری اوقات کار معمول کے مطابق صبح 9سے شام 5بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتہ کے روز بھی چیمبر کے دفاتر صبح 9سے شام 5بجے تک ممبر شپ کیلئے کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے بتایا کہ چیمبرکے ممبران کی تجدید رکنیت کی تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے لہٰذا چیمبر کے جن ممبران نے ابھی تک اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کروائی وہ اب20اپریل تک چیمبر کے مقررہ دفتری اوقات کار کے دوران ممبر شپ کی تجدید کر اسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :