مدھیہ پردیش،بھارتی فورسز نے 2 قبائلی خواتین ہلاک کر دیں

یہ دونوں خواتین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) سے وابستہ تھیں جو ہ بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں فورسز نے دو قبائلی خواتین کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبائلی خواتین کو ریاست کے ضلع منڈلا میں کنہا نیشنل پارک کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا گیا۔ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک کی شناخت ممتا عرف رمابائی جبکہ دوسری کی پرمیلا عرف ماسے مانڈاوی کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فورسز نے انہیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا ۔ یہ دونوں خواتین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) سے وابستہ تھیں جو ہ بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :