بھارتی ائر فورس کا لڑاکا طیارہ گجرات میں گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھارتی ائر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کی رات گجرات میں جام نگر آئی اے ایف سٹیشن کے قریب ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا۔ ایک پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیاجبکہ دوسرا تاحال لاپتہ بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ جام نگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور سوواردا گاؤں میں ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔انہوںنے کہا کہ ایک پائلٹ حادثے سے پہلے بحفاظت باہر نکل گیا، دوسرا ابھی تک لاپتہ ہے۔ کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ لاپتہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :