سعودی عرب، چاقو سے وار کرکے بیوی کو قتل کرنے والا بنگلہ دیشی گرفتار

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)مکہ مکرمہ کی پولیس نے چاقو کا وار کرکے بیوی کوقتل کرنے والا بنگلہ دیشی گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی باشندے نے بیوی پر چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کمپنی کی بس سے اتر رہی تھی۔یہ واقعہ دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں بیوی اور ایک دوسری خاتون کی موت ہوگئی جبکہ متعدد خواتین زخمی ہوئیں۔بنگلہ دیشی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تیزاب ڈال کر خودکشی کی کوشش کی لیکن فورس نے اس کی کوشش ناکام بنادی اور اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔