بھارتی فضائیہ کا جیگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ،ایک پائلٹ بچ نکلا

گرنے بعد طیارے میں آگ لگ گئی،دوسراپائلٹ لاپتہ،تلاش جاری

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھارتی فضائیہ کا ایک جیگوار جنگی طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ایک پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے کی جگہ جام نگر شہر سے 12 کلومیٹر دور سووردہ گاوں میں ہے۔بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ دو نشستوں والا جیگوار طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار شامل تھا، نومبر 2024 میں بھارتی مگ 29 لڑاکا طیارہ اترپردیش کے قریب تباہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :