خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نشے سے صحتیاب افراد میں 6 کروڑ 20 لاکھ روپے تقسیم

جمعرات 3 اپریل 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے نشے سے صحتیاب افراد میں 6 کروڑ 20 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے صحتیاب 1240 افراد میں پچاس پچاس ہزار روپے عیدی تقسیم کی گئی۔ صحتیاب ہونے والے 34 افعان باشندوں کو بھی پچاس پچاس ہزار روپے دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 13 مارچ کو نشے سے صحتیاب ہونے والے افراد کو خاندانوں کے حوالگی کی تقریب کے موقع پر پچاس پچاس ہزار روپے عیدی کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :