بورے والا، ماڈل ٹاون پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے نیٹ ورک کا ڈرگ ڈیلر گرفتار کرکے دو کلو آئس برآمد کرلی

جمعرات 3 اپریل 2025 14:46

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس سمیت دیگر منشیات سپلائی کرنے والے مشہور ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کرکے اس سے دو کلو گرام آئس برآمد کرلی، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لئے پولیس متحرک ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاون مہتاب عالم اور انکی ٹیم نے تعلیمی اداروں کے اندر طلباء و طالبات کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے مشہور ڈرگ ڈیلر مدثر کو اسکے گھر احاطہ شاہ نواز سے گرفتار کرلیا ،جس کے قبضہ سے موقع پر لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو آئس برآمد کرلی جبکہ اسکا بھائی مزمل موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ شہریوں نے اس گھناونے دھندے میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے جلد خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :