آم کے باغبانوں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے بور کے بٹو ر میں تبدیل ہونے کے وقت پودوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

جمعرات 3 اپریل 2025 17:32

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) آم کے باغبانوں کو موسم کی تبدیلی کے باعث بور کے بٹو ر میں تبدیل ہونے کے وقت بہتر پیداوارکے حصول کیلئے پودوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث سفوفی پھپھوندی آم کے پودوں کو متاثر کرسکتی ہے لہذا باغبان اس مرحلہ پر باغات پر کڑی نظر رکھیں اور بور کے تیزی سے بٹو ر میں تبدیل ہونے کے وقت پیداوار کو متاثر ہونے سے بچائیں تاکہ آم کی بہترین فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق موسمی حالات کے باعث آم کے باغات کے علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے باغبانوں کوبروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصاًجنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کے باعث سفوفی پھپھوندی کا خدشہ رہتا ہے جس سے پیداوار متاثرہوسکتی ہے۔انہوں نے کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہوتے ہی آم کے باغبانوں کو ماہرین زراعت اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب و سفارش کردہ زہر پاشی کی ہدایت بھی کی تاکہ آم کی فصل کومتاثر ہونے سے بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :