یو ایم ٹی کی کیو ایس سبجیکٹ رینکنگزمیں شمولیت باعثِ فخر ہے، صدر یو ایم ٹی

جمعرات 3 اپریل 2025 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ایک بار پھر کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنی علمی برتری کو ثابت کر دیا ہے، یہ بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اعزاز ہے جو یو ایم ٹی کی بڑھتی ہوئی عالمی شناخت اور پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں میں اسے نمایاں کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کیو ایس ہرسال دنیا بھر کی ہزاروں یونیورسٹیوں کا مختلف تعلیمی شعبہ جات میں جائزہ لیتا ہے، سال 2025 کی رینکنگ میں یو ایم ٹی نے دو نمایاں شعبہ جات ریاضی (Mathematics) میں رینکنگ (600501) اور معاشیات (Economics) میں رینکنگ (700551) میں پوزیشن حاصل کی ہے۔یو ایم ٹی کی اس بین الاقوامی درجہ بندی میں شمولیت اس کی مضبوط تعلیمی بنیاد، موثر تحقیق، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس شاندار کامیابی پر یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد دی اور کہا کہ کیو ایس سبجیکٹ رینکنگز 2025 میں ہماری شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ ہماری تدریس، تحقیق اور جدت کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی یو ایم ٹی کو پاکستان صف اول کی نجی یونیورسٹی کو برقرار رکھتی ہے، یو ایم ٹی تعلیمی برتری اور عالمی قیادت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :