پشتو کے معروف کامیڈین میراوس انتقال کر گئے

جمعرات 3 اپریل 2025 19:39

آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے اور علاج کے مراحل سے گزر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میراوس نے اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری سے پشتو ڈراموں اور اسٹیج شوز میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :