بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کر دیں

جمعرات 3 اپریل 2025 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کر دیں۔ماہانہ 100 گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف برقرار رہے گا،51 سے 100 یونٹ تک صارفین کا ٹیرف 9 روپے 37 پیسے پربرقرار رہے گا۔

1سے 100 یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین ٹیرف میں6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ، 1سے 100 یونٹ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کاٹیرف 8 روپے 52 پیسے ہو گا۔101سے 200پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین ٹیرف میں6 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ، 101 سے 200 پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 11 روپے 51 پیسے ہوگا۔گھریلو 300پروٹیکٹڈ یونٹ والوں ٹیرف میں7روپے 24 پیسے کمی کی گئی ، گھریلو 300پروٹیکٹڈ یونٹ والوں کاٹیرف 34روپے 3پیسے ہو گا۔

(جاری ہے)

گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 7روپے 24پیسے کمی کی گئی ، گھریلو 300 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 48 روپے 46 پیسے ہو گا۔کمرشل صارفین کے ٹیرف میں8 روپے 58 پیسے کمی کی گئی ، کمرشل صارفین کا ٹیرف 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو گا۔زرعی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 18 پیسے کمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو گا،صنعتی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 59 پیسے کمی سے 40 روپے 51 پیسے ہو گا،بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کمی سے 37 روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :