خیبرپختونخوا حکومت کا معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے ترمیم لانے کا فیصلہ

جمعہ 4 اپریل 2025 13:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت نے آر ٹی آئی ایکٹ کی سات شقوں میں ترامیم کےلئے مسودہ تیار کرلیا ہے مسودہ منظوری کے لئے بل کی شکل میں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسودے کے مطابق سیکشن 32 اے کے تحت کوئی بھی شہری انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتا ہے مسودے میں کہاگیا ہے کہ دیوانی عدالت کو انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معاملات کی سماعت کا اختیار نہیں ہوگا، سرکاری ادارے پبلک انفارمیشن آفیسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

مسودے کے مطابق معلومات تک رسائی کےلئے شہری سمیت اب کوئی بھی ادارہ حصول معلومات کےلئے درخواست دے سکتا ہے۔