اٹک، دریا میں پھنسے شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا، وزیرِ اعلی پنجاب کی شاباش

جمعرات 3 جولائی 2025 13:00

اٹک، دریا میں پھنسے شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا، وزیرِ اعلی ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اٹک کے نواحی گاں ماڑی کنجور میں ہرو دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے 45 سالہ شخص کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص جانور چراتے ہوئے دریا کے کنارے موجود تھا کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی زیر نگرانی موقع پر پہنچیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کو بروقت بچا لیا، جس کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا۔ وزیر اعلی کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کی تصاویر بھی آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپ رائے بھی سامنے آئی کچھ صارفین ریسکیو 1122 اور حکومت پنجاب کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے سانحہ سوات کو یاد کر کے حکومت نے کے پی کے کو آڑے ہاتھوں لیا-