تحصیل دھیرکوٹ یونین کونسل ملوٹ بجلی کا شارٹ سرکٹ دو مکانات خاکستر ،لاکھوں کا نقصان

عید الفطر کے دن دس بجے گائوں چناٹ کے رہائشی سردار محمد لیاقت خان جو ٹرانسپورٹ کے ساتھ منسلک ہیںکا گھر جل کر خاکستر ہو گیا چلندراٹ میں 4اپریل بروز جمعہ کی صبح راجہ محمد ارشاد خان نامی شخص کا ٹاور والا مکان بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث خاکستر ہوگیا

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)تحصیل دھیرکوٹ یونین کونسل ملوٹ بجلی کا شارٹ سرکٹ دو مکانات خاکستر ،لاکھوں کا نقصان ۔تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ یونین کونسل ملوٹ حلقہ غربی باغ ملوٹ پولیس چوکی حدود میں یکے بعد دیگرے دو مکان جل کر راکھ ۔عید الفطر کے دن دس بجے گائوں چناٹ کے رہائشی سردار محمد لیاقت خان جو ٹرانسپورٹ کے ساتھ منسلک ہیں اہلخانہ اور مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منا رہے تھے کہ گھر کے اوپر حصے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کیوجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ کمروں والے مکان کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا اور منٹوں میں گھر خاکستر ہوا عید کے موقع پر اردگرد گھروں میں لوگ موجود تھے جنھوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مکان بچ نہ سکا البتہ اہلخانہ اور ساتھ میں دیگر مکانات کو بچانے میں کامیاب ہوئے مکان مالک سردار محمد لیاقت خان کا کہنا تھا مکان میں ہم کاغذات زیور و دیگر گھر میں رکھا تمام کا تمام سامان کوئلہ بن گیا واقع کی اطلاع پر انچارج پولیس چوکی ملوٹ اور ایس ایچ او تھانہ ارجہ جاے وقوعہ پر پہنچے رپورٹ مرتب کرکے حکام بالا کو ارسال کی افسوسناک واقع پر عوام علاقہ چناٹ مندری بھٹی شریف سوکڑ پس جھولہ بیس بگلہ غنی آباد ملوٹ کری بنگراں نے کہا کہ سردار محمد لیاقت خان اگرچہ جیپ ڈرائیور ہیں لیکن وہ انتہائی دیانتدار ہمدرد سفید پوش بمشکل اس گاڑی سے اپنے بال بچوں کی پرورش کا ذریعہ ہیں ان کا مکان مکمل طور تباہ ہو گیا لہزا حکومت وقت رفاعی ادارے مخیر حضرات ان کی مالی امداد کریں تاکہ جلد ان کا گھر تعمیر ہوسکے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ملوٹ کے گاوں چلندراٹ بن میں 4اپریل بروز جمعہ صبح کے وقت راجہ محمد ارشاد خان نامی شخص کا ٹاور والا مکان بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث خاکستر ہوا ذرائع کے مطابق بالائی چھت میں آگ لگی لیکن گھر والے چونکہ مکان کے نچلے حصے میں رہائش پذیر تھے جنھیں بہت دیر بعد آگ لگنے کا علم ہوا تب تک آگ نے آگ حصہ جلا ڈالا آگ کے شعلے دیکھتے عوام اکٹھے ہوئے جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر آگ نے سب کچھ راکھ کر دیا ذرائع نے بتایا گھرمیں ساراسامان زیورات اور کمیٹی کے رکھے گئے تقریبا دولاکھ نقد آگ کی نذرہوئے عوامی حلقوں نے اظہار افسوس کرتے ضلعی انتظامیہ حکومت اور صاحب حیثیت لوگوں سے التماس کی کہ وہ متاثرہ افراد کی دل کھول کر امداد کریں تاکہ متاثرہ خاندان اپنے گھر بسا سکیں -