پنجاب بھرمیں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرزکوگرفتارکرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دیدیا گیا

موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا

جمعہ 4 اپریل 2025 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب بھر میں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی جی یکسائز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں اب تک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کیلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا، گزشتہ ماہ 3 ارب کی ڈیفالٹرز77ہزار پراپرٹیز کو سربمہر کر کے ابتک1 ارب سے زائد کی وصولی کی۔انہوںںے کہا کہ سربمہر پراپرٹیز کوخود ڈی سیل کرنے والوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرائے گئے ، ڈائریکٹرز بھی وصولی کے لئے خود 2ماہ میں فیلڈ میں موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :