چنیوٹ ،ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جون تک مکمل کر لیا جائے تا کہ عوام کو جلدریلیف مل سکے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 4 اپریل 2025 17:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کیا جائے اور منصوبوں کو جون تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف ملے ۔ یہ بات انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن محکموں کے ترقیاتی منصوبوں جاری ہیں ان کے سربراہان منصوبے کا خود باقاعدہ گی سے وزٹ کریں اور کام اور میٹریل کے معیار کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی تصاویر کو اپ ڈیٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف منصوبوں کا معائنہ کر رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اے ڈی سی فنانس انعم حفیظ نے بتایا کہ ضلع میں 202 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی جس کے لئے 28 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔ 13 منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ 189 پر کام جاری ہے جن پر اب تک 14 ارب سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔ منصوبوں میں ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

درج بالا منصوبوں پر مجموعی طور پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں ایکسین ہائی وے شاہد ریاض، ایس ڈی او بلڈنگ نذیر احمد، ایس ڈی او ایری گیشن غلام مصطفٰے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ قبل ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے ہدف کو مکمل کیا جائے۔ تمام ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :