اوکاڑہ ،غیر قانونی ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی اوورچاجنگ کے خلاف کاروائیاں

جمعہ 4 اپریل 2025 17:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی اوورچاجنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے افسران نے اڈہ جات پر متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایل پی جی پر چلنے والی 3 گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا اور 2 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور زائد وصول کی گئی رقم مسافروں کو واپس کر دی گئی۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے واصف یاسین نے کہا ہے کہ ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں کے مالکان عوامی جانوں سے کھیلنا بند کریں، عوام الناس کو آرام دہ اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے کرایوں میں اوور چارجنگ سے گریز کیا جائے اور مقررہ ناموں کے مطابق پیسے چارج کیے جائیں۔\378