اوکاڑہ ،ضلعی انتظامیہ کا خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کے خلاف آپریشن

جمعہ 4 اپریل 2025 18:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کے خلاف آپریشن کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کی شیخو شریف میں سخت کاروائی، جھولوں کی تنصیب کرنے والے کنٹریکٹر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جھولوں کے سامان کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ بنگلہ گوگیرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو جان لیوا حادثات سے بچاؤ کے لیےحکومت پنجاب کی جانب سے خطرناک جھولوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے،حکومت پنجاب کے احکامات کے برخلاف مکینیکل جھولے لگا کر عوامی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔عوام الناس ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کاروائی کے لیے خطرناک مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دیں۔\378