شورکوٹ ،عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا،ڈی سی جھنگ

جمعہ 4 اپریل 2025 18:32

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :