پی ٹی آئی میں تقسیم؛ اختلافات ختم کرانے کیلئے رہنما متحرک

یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا ہے، شوکت یوسفزئی

جمعہ 4 اپریل 2025 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)پی ٹی آئی میں تقسیم کی خبریں درست ثابت ہونے لگیں، پارٹی رہنما اختلافات ختم کرانے کے لیے میدان میں آ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا ہے۔ مصالحت کی کوششیں کررہا ہوں دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں ہیں، ان سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔