ایمازون کا بھی خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کا منصوبہ تیار

پروجیکٹ کا حتمی مقصد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے

جمعہ 4 اپریل 2025 19:28

ایمازون کا بھی خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کا منصوبہ تیار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)ایمازون کے ماتحت پروجیکٹ ’کوئپر‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 اپریل کو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 27 سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ پروجیکٹ کا انٹرنیٹ کنیکشن سیٹلائٹ کا پہلا مکمل سلسلہ ہے اور اسے یونائیٹڈ لانچ الائنس لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ کوئپر کے مطابق ان کا فرسٹ جنریشن سیٹلائٹ سسٹم کل 3,200 پروڈکٹس کو مدار میں داخل کرے گا اور انہیں تعینات کرنے کے لیے 80 سے زیادہ لانچز کا استعمال کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کوئپر کے کارکن راجیو بادیال نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس پہلے مشن کی تیاری کے لیے زمین پر وسیع پیمانے پر جانچ کی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ صرف پرواز میں سیکھ سکتے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا جب ہم نے اپنے حتمی سیٹلائٹ ڈیزائن کو لانچ کریں گے اور پہلی بار ہم اتنے سارے سیٹلائٹ ایک ساتھ تعینات کریں گے۔پروجیکٹ کا حتمی مقصد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے جو زمین کے کسی بھی مقام پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا۔