بارکھان ،زہریلی چائے پینے سے ایک بچی جاں بحق ،8افراد کی حالت غیر

جمعہ 4 اپریل 2025 20:55

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) بارکھان میں زہریلی چائے پینے سے ایک بچی جاں بحق آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بارکھان کے علاقے کھرڑ بزدار میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم اس دوران ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ 8 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے بعد انہیں فورٹ منرو ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چائے میں چھپکلی گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :