کوئٹہ ،عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلان

جمعہ 4 اپریل 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں قید قیدیوں پر ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :