ابھی تک ٹیکنالوجی میں چین کا مقابلہ نہیں کرسکے،بھارتی وزیر

آئس کریم ڈیلیوری کمپنی نہیں، چین جیسی ٹیکنالوجی بنائیں، پیوش گوئل

ہفتہ 5 اپریل 2025 11:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)بھارت کے وزیرِ تجارت نے کہا کہ ان کے ملک کے سٹارٹ اپس کو اعلی درجے کی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرکے چین کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اشیا ضرور کی فوری فراہمی یا آئس کریم کی تیاری کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ایک سٹارٹ اپ کی تقریب کو بتایا کہ کئی ایک لوگ کھانے فراہم کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں تاکہ امیر لوگ اپنے گھر سے باہر نکلے بغیر کھانا حاصل کر سکیں اور بے روزگار نوجوانوں کو سستی افرادی قوت میں تبدیل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :