اسکرین پرچہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، صائمہ قریشی

ہفتہ 5 اپریل 2025 14:25

اسکرین پرچہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، صائمہ قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے خوبصورتی ضروری نہیں ہے۔صائمہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں خوبصورت چہروں کو کامیابی نہیں ملتی بلکہ ان لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جنہیں اداکاری آتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کی وجہ سے کسی کو اسکرین پر نظر آنے کا ایک موقع تو مل جائے گا لیکن اگر اسے کام نہیں آتا تو وہ صرف اپنی خوبصورتی کا کیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار ہی کرنا نہیں جانتا تو پھر اس کی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے