لندن، غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانے کی رقم دگنی سے زیادہ کردی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لندن کی بیشتر کونسلوں نے غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے والے افراد پر عائد کی جانے والی رقم کو 400 پانڈ سے بڑھا کر ایک ہزار پائونڈ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مقصد کیلیے سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلیے گشت کرنے والے انوائرمنٹ افسران کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار انوائرمنٹ، فوڈ اینڈ رورل افئیرز کے مطابق ملک بھر کی نسبت لندن میں غیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے کی شرح سب سے زائد ہے۔