صو بے میں دفعہ 144نافذ ہے، تر جمان بلوچستان حکومت

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) تر جمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی کے لانگ مارچ کے کو ئٹہ پہنچنے پر سکیورٹی خدشہ ہے حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جلسہ کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن بی این پی نے انکار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی ہائوس میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

تر جمان بلو چستان حکومت نے کہا کہ بی این پی کے جلسہ میں ڈاکٹر صبیہ نے دھرنے میں ریاست مخالف تقریر کی، ملک مخالف تقریروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صبر کا مظاہرہ کررہی ہے مذاکرات کے دو دور بی این پی کے ساتھ کئے ہیں وہ ناکام رہے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملے ہیں ،سردار اختر کے تین بڑے مطالبات سے ایک ڈاکٹر مہارنگ بلوچ کی رہا ئی تھی۔ انہوں نے کہا حکومت نے بی این پی کو شاہوانی سٹیڈیم میں دھرنے کا کہا ہے لیکن وہ نہیں مانے ، ریڈ زون میں دھرنے کی اجازتکسی سیاسی جماعت کو نہیں دی جا ئے گی ،صو بے میں دفعہ 144نافذ ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔