ڈوڈہ،گستاخانہ مواد کےخلاف احتجاج ،انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بند

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:14

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہندوتوا کارکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیے جانے کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ شہر اور ضلع کے علاقے بھدرواہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہندوتوا تنظیم کے ایک مقامی کارکن نے قرآن کریم سے متعلق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مجرم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔بدھدرواہ میں مسلمانوں نے توہین آمیز کارروائی کے خلاف ہڑتال بھی کی اور دکانیں بند رکھیں۔دریں اثنا انتظامیہ نے مظاہروں کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ڈوڈہ شہر اور کشتواڑ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔