اقبال اور قائد کا پاکستان ہم سے کوسوں دور ہو چکا ہے،الیاس مغل

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء الیاس مغل نے کہا ہے کہ اقبال اور قائد کا پاکستان ہم سے کوسوں دور ہو چکا ہے موجودہ پاکستان اشرافیہ کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے۔قوموں کی مثبت سوچ انہیں بڑا انسان بناتی ہے ہمیں دہشت گردی ،ناخواندگی ،بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آج کے نوجوان کو تعلیم،تربیت،ہنر کی ضرورت ہے آسان تعلیمی مواقع اور روزگار ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ہم نے اپنی قوم کو بھکاری اور محتاج نہیں بنانا بلکہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور اعتماد دینا ہے۔ہنر مند نوجوان پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں مگر انہیں مواقع میسر نہیں ہیں ہمیں عملی اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نوجوا ن مایوسی سے نکلیں مشکل وقت میں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں تاکہ ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کریں ۔

وہ گلشن حدید میں کراچی سٹی اسکول میں نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے مزید کہا نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اگر نوجوان قیادت نہیں سنبھالیں گے تو ہمارا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔انھوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک نوجوانوں کی آواز بنے گی اور انکے مسائل ہر فورم پر اٹھائے گی اور حل کرانے کے قدامات پر زور دے گی۔