شیخوپورہ میں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 5 اپریل 2025 16:43

شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) شیخوپورہ کے تھانہ ہاوسنگ میں گرفتار ڈکیت کو پولیس وین میں بٹھا کر مقدمہ میں ریکوری کے لیے لیکر جا رہی تھی۔۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شیخوپورہ کے ترجمان کے مطابق تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس ڈکیت سرور کو ریکوری کے لیے لے کر جارہی تھی کہ مقامی آبادی منصور آباد کے قریب  ساتھی ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اور گرفتار ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔

مقامی تھانہ کی پولیس نےحکمت عملی سے اپنی اور عوام کی جان بچاتے ہوۓ مقابلہ کیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی میں شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے۔ پولیس ٹیموں نے ڈاکوؤں کے تعاقب اور ان ملزمان کی گرفتاری کےلیےعلاقے کو گھیر لیا ہے اور سرچ آپریشن  شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :