چیچہ وطنی میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین لوگ زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:50

چیچہ وطنی میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق پہلاحادثہ اوکانوالہ بنگلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کے ایک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے،دوسرا حادثہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتو ن اور ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378