پ*فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی83وارداتیں

لله* ڈاکوئوں اور چورو ں کے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

! فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی83وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چورو ں کے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہو گئے‘ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے ،آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطا بق باغ جناح کے قریب عدیل سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چار لاکھ روپے، جیل روڈ پر یونیورسٹی چوک کے قریب امبرین سے جھپٹا مار کر پرس، اقبال سٹیڈیم کے قریب شہباز سے جھپٹا مار کر فون، تاج محل سینما ریلوے روڈ پر لیاقت علی سے 6ہزار وفون، علی ہائوسنگ کالونی کے موسیٰ خان سے 3لاکھ وفون، گلفشاں کالونی کے سفیان سے چالیس ہزار، طلائی انگوٹھی وفون، انصاری پارک کے قریب زبیر سے 30ہزار وفون چھین لیا‘ کوتوالی روڈ پر ڈوگر بستی کے قریب ساجد سے 80ہزار وفون، بسم اللہ روڈ پر شاہ عالم سے 25ہزار وفون، سیم پل کے قریب عاطف سے 30ہزار وفون، سیم نہر کے قریب زبیر سے 20ہزار وفون‘ رحمت علی پارک کے قریب طلحہ سے موٹر سائیکل، سدھو پورہ روڈ پر شاہد سے 65ہزار وفون، تیمور اڈا کے قریب محسن سے فون، ڈی گرائونڈ کے قریب جہانزیب سے جھپٹا مار کر فون، سبحان اڈا کے قریب طلحہ سعد سے نقدی و فون، اسٹیشن چوک کے قریب نعمان سے فون، سوساں روڈ پر شیخ امجد سے 12ہزار وفون، حاجی آباد کے قریب غلام حیدر سے جھپٹا مار کر فون، ہجویری ٹائون میں شہباز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا‘ ہجویری ٹائون میں شاہد اسحاق کے گھر سے 3تولے زیورات چوری ہو گئے‘ امتیاز مارٹ کے قریب حافظ ندیم سے جھپٹا مار کر فون، محلہ حیدرآباد کے اسلم سے نقدی و فون، 202 رب کے احمد سے نقدی وفون، مانانوالہ کے قریب جبار سے نقدی و فون، 110ج ب میں حسنین سے 3لاکھ چھین لیے‘ 111ج ب کے حرمین حیدر سے پونے دو لاکھ لوٹ لیے، لوئر کینال روڈ پر عدنان سے 70ہزار، دانیال ٹائون کے گلفام سے نقدی وفون، اقبال نگر کے ضیاء سے موٹر سائیکل، رفحان مل کے قریب محمود احمد کی دکان سے دن کی سیل لوٹ لی، 55 ج ب کے نواز سے 10ہزار وفون، العزیز ہوٹل کے قریب غلام دستگیر سے 20ہزار و فون، سمن آباد کے ایاز شاہ جھپٹا مار کر فون، بلال چوک میں گلریز سے نقدی وفون، 263ر ب کے اعجاز سے فون، ذوالفقار کالونی کے عباس سے 13ہزار وفون، گارڈن کالونی کے اسد اللہ سے جھپٹا مار کر فون، کریم ٹائون کے شاہد سے 10ہزار و فون، 72ج ب کے عثمان اصغر کی دکان سے لاکھوں کا مویشی، 72ج ب کے علی حسنین کے ڈیرہ سے مویشی، سدھار کے غلام شبیر سی6ہزار وفون، 266ر ب کے غلام رسول کے گھر سے بکرے، 211ر ب کے تنویر سے نقدی وفون چھین لیے‘ 509گ ب کے منظور حسین سے 98ہزار و فون، 91ر ب کے حیدر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے‘ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں باغ جناح سے عدیل بیگ، محمد امتیاز، محمد عمران، نیو سول لائن سے فیصل علی، عثمان ٹائون کے انیس، جٹانوالہ چوک سے عبدالمجید‘ رشید نگر گلی نمبر6کے ریاض،رضا آباد کے حافظ اویس، کوکیانوالہ سے ناصر، ستیانہ روڈ پر افضل، ڈی گرائونڈ سے تنویر احمد، گلشن سویٹ سے باہر سے جاوید، گٹ والا کے امیر خان، گٹ والا پارک سے افضل، کوہ نور سٹی سے خرم شہزاد، کینال روڈ پر حماد علی، حاجی آبادکے شاہد علی، گلستان کالونی میں طیب، جوہر کالونی کے رمضان،203ج ب کے سلطان، جھمرہ سٹی سے غلام صدیق، ہمایوں نگر کے تقی شاہ، نواز شریف پارک سے یاسرفریاد،وارث پورہ کے فیصل، 257ج ب سے طارق،غوثیہ چوک سے احسان، ستیانہ روڈ پر وقاص، 411گ ب کے علی رضا، 429گ ب کے عابد حسین، قصبہ تاندلیانوالہ سے ندیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے ، پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔