کمشنر ملتان کی زیر صدارت خانیوال روڈ کی کشادگی و اپ گریڈیشن بارے جائزہ اجلاس

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت خانیوال روڈ کی کشادگی و اپ گریڈیشن بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز منعقدہ اجلاس میں کمشنر ملتان نے شہر اولیاء میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع و منظم پلان تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے ایم ڈی اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی کوارڈینیشن کیساتھ شہر اولیاء میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامع و منظم پلان تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے کہا کہ غیر منظم کمرشل عمارات نے شہراولیاء کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،پارکنگ نہ ہونے کیوجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں،شہر بھر کی بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 9 نمبر چوک، سیداں والے چوک کو ختم کرکے سلپ ویز بنائے جارہے ہیں،ٹریفک بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے شہر بھر میں غیر ضروری روڈ کٹس کو بند کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں کمشنر عامر کریم خاں نے سی ٹی او سردار ماہوارن خان اور ایم ڈی اے حکام کے ہمراہ خانیوال روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :