بے سہارا لوگوں کی خدمت کر کے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اولڈ ایج ہوم مسکن میں شیڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رہائش پذیر لاوارث ضعیف العمر، بے سہارا خواتین و حضرات کے ساتھ عید کیک کاٹا اور عید الفطر کے تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہر سال عید کے موقع پر مسکن اولڈ ایج ہوم میں خصوصی طور پر عید کے تحائف تقسیم کرتی ہیں اور ضعیف العمر بے سہارا خواتین و حضرات کے ساتھ مل کر عید مناتی ہیں، اولڈ ایج ہوم مسکن سیالکوٹ میں واحد ادارہ ہے جہاں شیڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاوارث ضعیف العمر خواتین و حضرات کو ایک چھت کے نیچے زندگی کی تمام جملہ سہولیات بالکل مفت بہم فراہم کی جا رہی ہیں اور اس کا مکمل انتظام وانصرام ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ذمہ داری ہے جسے وہ بطریق احسن سر انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انہیں بے سہارا لوگوں کی خدمت کر کے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے اور وہ خدمت کے اس عمل کو مزید بہتری دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔