ڈی ایس پی ٹریفک کا روڈ سیفٹی آگاہی مہم اور لائسنسنگ برانچ کا دورہ

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ٹریفک افسران کے ہمراہ روڈ سیفٹی آگاہی کے سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا ملازم حسین کی نگرانی میں ہیلمٹ کی افادیت،لین ڈسپلن،کم عمری میں ڈرائیونگ کی ممانعت اور لائسنسنگ کیمپین اور ٹریفک سائینز سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ۔ی ایس پی ٹریفک ملازم حسین نےلائسنسنگ برانچ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آئے ہوئے امیدواران کو ٹیسٹ ایس او پی اور ٹریک سے متعلق آگاہی دی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے متعلق افسران کی میرٹ پالیسی بتائی اور تاکید کی کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف اسی امیدوار کو جاری کیا جائے گا جس نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کیا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :