خانپور پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں لڑکی کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور عصمت پامال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 5 اپریل 2025 20:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) خانپور پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں لڑکی کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور عصمت پامال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا خواتین کو ہراساں، بلیک میل کرنے اور عصمت پامال کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز تھانہ خانپور کی حدود پنڈ منیم سٹاپ پبلک ٹرانسپورٹ میں لڑکی کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور عصمت پامال کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مدعیہ کی درخواست پر ملزم ناہید اختر کے خلاف زیر دفعہ 354A.509PPC مقدمہ درج ہوا۔ تھانہ خانپور پولیس نے ہمراہ انچارج چوکی پنڈ منیم کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناہید اختر ولد ایوب سکنہ پدنی کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :