ش* حیدر آباد، راہوکی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ اور پولیس کے درمیان مقابلہ

2 ڈاکو ہلاک ، ایک پولیس اہلکار زخمی،ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ،ہلاک ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے، ترجمان پولیس

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:50

a حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)حیدرآباد کے علاقے راہوکی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ناریجانی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں ڈکیت گروہ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عرفان ناریجو اور نادر عرف نادو کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار وقار علی پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا، پولیس مقابلے میں زخمی اہکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو درجنوں مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :