اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر انچارج پارکنگ سٹاف کو گرفتار کرلیا

اتوار 6 اپریل 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر انچارج پارکنگ سٹاف کو گرفتار کر لیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھٹی کے روز اتوار بازاروں میں خریداروں کا رش رہا۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پرائس لسٹ سمیت دیگر امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے شہریوں سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر انچارج پارکنگ سٹاف کوگرفتار کر لیا اورزائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر غیر ملکی سٹال سے دکاندار بھی گرفتار کیا گیا۔اسی طرح کریانہ سکیشن سے 12 دکاندار پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھی گرفتار کر لیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تمام اے سیز کو اتوار بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عرفان میمن نے کہا کہ شہری خریداری کرتے وقت اشیاء کی ایکسپائری تاریخ لازمی چیک کریں،شہری زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کی فی الفور شکایت کریں۔

متعلقہ عنوان :