مسافروں سے بھری کشتی تربیلہ جھیل کی دلدل میں پھنس گئی، خواتین اور بچے بھی سوار

تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث مسافروں سے بھری کشتی کے دلدل میں پھنسنے کا واقعہ پیش آیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 6 اپریل 2025 16:09

مسافروں سے بھری کشتی تربیلہ جھیل کی دلدل میں پھنس گئی، خواتین اور بچے ..
ہری پور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) ہری پور میں مسافروں سے بھری کشتی تربیلہ جھیل کی دلدل میں پھنس گئی، جس میں خواتین اور بچے بھی سوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تربیلہ ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار ہیں، ضلع انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی ٹیمیں روانہ کردیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، کشتی مسافروں کو لے کر تورغر سے ہری پور آرہی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار تھے جو ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی وجہ سے 4 گھنٹے تک پھنسے رہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا علم ہونے پر اس کا نوٹس لے لیا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں تربیلہ جھیل کی جانب روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :