
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والی حکومت نے 100 سے زائد اداروں کو ٹیکس چھوٹ دے دی
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز، فوجی فاؤنڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ سمیت درجنوں اداروں کو ٹیکس سے استثنٰی دے دیا گیا
محمد علی
پیر 30 جون 2025
18:40

(جاری ہے)
جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران درجنوں اداروں کو انکم ٹیکس چھوٹ بھی دے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے فنانس بل اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری کے بعد حکومت نے 107 اداروں کو انکم ٹیکس کی چھوڑ دے دی ۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کے ذریعے107 اداروں کو ٹیکس چھوٹ دے دی گئی ہے۔ پاکستان بار کونسل سمیت صوبائی بار کونسلز، فوجی فاؤنڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ، فاؤنڈیشن یونیورسٹی کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی۔ الشفاء ٹرسٹ، شفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر کچھ فلاحی ہسپتالوں کو بھی ٹیکس چھوٹ دے دی گئی، فارمن کرسچن کالج، لمز، غلام اسحاق خان یونیورسٹی کو بھی ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت تخفیف غربت فنڈ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام، نینشل انڈومنٹ اسکالر شپ، ایف بی آر فاؤنڈیشن، پاکستان زرعی ریسرچ کونسل، آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق صدور اوران کی بیواؤں کی پنشن میں بھی ٹیکس استثنیٰ اور سپریم کورٹ دیامیر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ کو بھی انکم ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
علی ظفر کے پوچھنے پر عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا ان کا فیصلہ نہیں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے گا، حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے
-
مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا
-
اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار
-
ْوفاقی وزیر مواصلات کا موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان، کوتاہیاں دور کرنے کا حکم
-
سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.