مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں،چھ منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد

اتوار 6 اپریل 2025 16:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ضلع مانسہرہ کے دوتھانوں کی پولیس نے 6 منشیات فروش گرفتار کرکے 7کلوگرام سے زائد چرس اور2 کلو گرام آئس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شنکیاری پولیس نے منشیات فروشوں سرتاج ، خرم شہزاد ، امیر نواز عرف منا اور محمد ایاز عرف ڈولفن کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 5 کلو 720 گرام چرس اور 2 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے منشیات فروش اویس ولد جاوید سکنہ گڑھی حبیب اللہ کو 2 کلو 620 گرام چرس اور 250 گرام ہیروئین سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :