بھیرہ پولیس کی کارروائی، 4 رکنی مانو گینگ گرفتار، 3 ملین کا مال مسروقہ برآمد

اتوار 6 اپریل 2025 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) تھانہ بھیرہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مانو گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 3 ملین سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او بھیرہ انسپکٹر ارباب طفیل نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئےچوری و رہزنی میں ملوث عمران عرف مانو گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ کے قبضہ سے 29 لاکھ 72 ہزار 500 روپے سےزائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، برآمدہ مال مسروقہ میں پک اپ، موٹرسائیکلیں، بھینس اور گھریلو سامان شامل ہے، گرفتار ملزمان محمد عمران، حامد علی، شہزاد اور احمد خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور بندوق 12بوربھی برآمد کر لی گئی، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائیگا، اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :